اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ جرمنی نے عراق کی مرکزی حکومت کو اطلاع دیئے بغیر ستّر ٹن اسلحہ عراق کے علاقے کردستان کے حوالے کیا ہے-
رپورٹ کے مطابق عراق کے رکن پارلیمنٹ ہیثم الجبوری نے السومریہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ پیر کے دن ستّر ٹن فوجی اسلحہ جرمنی سے عراق کے علاقے کردستان ارسال کیا گیا- ہیثم الجبوری نے مزید کہا کہ یہ اقدام عراق کے داخلی امور میں دوسرے ممالک کی عدم مداخلت پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کے منظور کردہ حالیہ قانون کے منافی ہے- انھوں نے مزید کہا کہ یہ ہتھیار عراق کی مرکزی حکومت کی اطلاع میں لائے بغیر اور عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے حیدر العبادی کے دستخطوں کے بغیر عراق کے علاقے کردستان پہنچائے گئے ہیں اور جرمنی کا یہ اقدام عراقی پارلیمنٹ کے حال ہی میں منظور کردہ قانون کے منافی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲